مسرت جمشید چیمہ

قائد حزب اختلاف سے سرکاری گاڑی ، سٹاف واپس لینا ،اراکین کی رکنیت معطل کرنا قابل مذمت ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ احتجاج کا جمہوری حق استعمال کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے قائد حزب اختلاف سے سرکاری گاڑی ، سٹاف واپس اور اپوزیشن کے 11اراکین کی رکنیت معطل کرنا قابل مذمت ہے ،حکمران اپنے سوا ہر کسی کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں،اعلیٰ عدلیہ عدت نکاح کیس کی سماعت میں ماتحت عدلیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدے گی ، حکمرانوں کے اقدامات سے ایسا ظاہر ہوتا ہے ملک میں جیسے پی ٹی آئی کے سوا کوئی مسئلہ نہیں

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کیا مسلم لیگ (ن) بطور اپوزیشن اپنے احتجاج بھول گئی ہے ، موجودہ اسپیکر خود اس کا اعتراف بھی کر چکے ہیں ، حکمران جو مرضی کر لیں وہ عوام کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عدت نکاح کیس کی حقیقت کو جانتے ہیں ، ماتحت عدلیہ کے فیصلے کے خلاف جب اعلیٰ عدلیہ میں سماعت ہو گی تو اسے یقینی طور پر آئین و قانون کے پیمانے میں دیکھا جائے گا اور اسے کالعدم قرار دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی جدوجہد جاری ہے ، ظلم اور جبر ان کے عزم کو متزل نہیں کر سکا اور ان شا اللہ فتح حق اور سچ کی ہو گی ۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ عوام حکمرانوں کے جھوٹے اور جعلی پراپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہورہے اور پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں