پلاسٹک بیگ

فروخت پر پابندی کے باوجود پلاسٹک بیگ کی فروخت جاری

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کی جانب سے پلاسٹک بیگ کی فروخت پر پابندی کے باوجود پلاسٹک بیگ کی فروخت جاری۔جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اب تو دودھ، ہوٹلوں، دہی، ریڑھی بانوں، چائے سمیت تمام اشیائے خوردونوش پلاسٹک بیگ میں فروخت ہو رہی ہیں کوئی بھی متعلقہ ادارہ اس کے خلاف کاروائی کرتا نظر نہیں آرہا جس کی وجہ سے پلاسٹک بیگ کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے شہر بھر میں پلاسٹک بیگز خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی کے باوجود پلاسٹک بیگ کے استعمال کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری۔رپورٹ کے مطابق دکانداروں،ریڑھی بانوں و دیگر کاروباری مراکز والوں کا کہنا تھا کہ ہم اس کے متبادل کیا استعمال کریں گاہک جب بھی کوئی چیز لینے آتا ہے تو مجبوری ہوتی ہے کہ ہم اس بیگ کا استعمال کریں، ہم مہنگے کپڑے کے بیگ تو اب ہر گاہک کو دے نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ اگر ہم گاہک کو کہتے ہیں کہ سامان لے جاوبیگ نہیں ہے تو وہ سامان چھوڑ کر چلا جا تا ہے۔

پلا سٹک بیگز کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کا کہنا تھا کہ لاکھوں روپے کا بیگ اسٹاک میں رکھا ہے جب تک اس کی فروخت نہیں ہو گی ہم کیسے دینا بند کر دیں۔انہوں نے کہا یا تو ہمیں حکومت ہمیں اکٹھا اسٹاک دے یا پھر ہمیں مہلت دے کہ ہم اپنے اسٹاک کو ختم کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں