چائنا میڈیا گروپ

چائنا میڈیا گروپ کی اہتمام کردہ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائش ” تہذیبوں کے درمیان مکالمہ” کی تقریب کا انعقاد

اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ کی اہتمام کردہ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائش “تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ” کی تقریب رونمائی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شن ہائی شونگ نے ایک تحریری تقریر کی۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شو ہاولیانگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو زونگ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک اور اقوام متحدہ میں آرمینیا کے مستقل نمائندے میگلیان نے اس تقریب میں شرکت کی اور تقریریں کیں۔ اس تقریب میں برطانیہ، فرانس، سوئٹزرلینڈ، ہنگری، بولیویا، جمیکا، پیرو اور اقوام متحدہ میں دیگر ممالک کے مستقل نمائندوں کے ساتھ ساتھ سفارت کاروں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوست افراد نے شرکت کی۔

شن ہائی شونگ نے اپنی تحریری تقریر میں کہا کہ اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی نے چین کی طرف سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا بین الاقوامی دن منانے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا اور 10 جون کو تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔

یہ قرارداد پوری طرح سے ظاہر کرتی ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ عالمی تہذیبی اقدام نے بین الاقوامی برادری میں بڑے پیمانے پرتوجہ حاصل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے بین الاقوامی مواصلات فلیمنگ، تہذیبوں کے اتحاد کے اعلیٰ سطحی نمائندے موراٹینوس، اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم سمیت سبھی نے تقریب کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کے خطوط بھیجے، اور کہا کہ عالمی سطح پر موجودہ گہری تبدیلیوں کے اثرات، امتیازی سلوک کو ختم کرنے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے مہذب مکالمہ بہت بروقت اور اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں