اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ناراض اراکین قومی اسمبلی کو کل جمعرات کو ملاقات کیلئے بلالیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان سےکل جمعرات کو شہریار آفریدی، جنید اکبر اور شاندانہ گلزار ملاقات کریں گی۔ عمران خان سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، قائدحزب اختلاف سینٹ شبلی فراز اور رف حسن بھی ملاقات کریں گے ۔
بانی پی ٹی آئی نے مبینہ فارورڈ بلاک کی خبریں آنے پر اراکین قومی اسمبلی کو اڈیالہ جیل طلب کیاہے۔