آسٹریلیا

آسٹریلیا، فلسطینی حامیوں کا پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ کر احتجاج

کینبرا(نمائندہ خصوصی)فلسطینی حامی مظاہرین نے آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاوس کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز فلسطین کے حامی مظاہرین آسٹریلیوی پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ گئے، جہاں انہوں نے بینرز لہرا دئیے۔سیاہ کپڑوں میں ملبوس 4 افراد تقریبا 1 گھنٹے تک آسٹریلوی پارلیمنٹ کی چھت پر کھڑے رہے اور سیاہ بینرز لہراتے رہے جن پر فلسطین کی آزادی سے متعلق نعرے درج تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ اس موقع پر مظاہرین نے فلسطین آزاد ہو گا کے نعرے لگائے اور اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام عائد کیا۔دوسری جانب آسٹریلوی ارکانِ پارلیمنٹ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں