اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نجکاری کے بغیر کوئی راستہ نہیں اداروں کو ٹھیک کرنے کا۔
وفاقی وزیر نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا ہوں، یہ قانون بننے سے پہلے بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات ہوئے تھے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے اس حکومت میں کبھی نجکاری کا معاملہ پیش نہیں ہوا، ہمیں یقین ہے کہ نجکاری کے بغیر کوئی راستہ نہیں اداروں کو ٹھیک کرنے کا، ابھی ہم اس کا فریم ورک بنانے کے پروسس میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک قانون ہے نیپرا کا اس کے تحت ڈسٹریبیوشن کمپنی اپنے اثاثوں کا استعمال کسی اور مقصد کے لیے نہیں کرسکتی سوائے بجلی فراہم کرنے کے۔