چینی صدر

چینی صدر کی بیلاروس کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد

آ ستا نہ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملاقات کی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے بیلاروس کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد دی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ رواں سال کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر قریبی تبادلے ہوئے ہیں اور فریقین کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کیا گیا ہے۔

شی جن پھنگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور بیلاروس کے درمیان تعلقات صحت مند انداز میں اور بڑی پیش رفت کے ساتھ ترقی کریں گے۔

بیلاروس کے صدر لوکاشینکو نے شنگھائی تعاون تنظیم میں بیلاروس کی باضابطہ شمولیت کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالنے پر چین کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور چین اور برازیل کی جانب سے مشترکہ طور پر تجویز کردہ یوکرین بحران کے سیاسی حل پر چھ نکاتی اتفاق رائے کی حمایت کرتا ہے۔ بیلاروس چین کے ساتھ اپنے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کےلئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں