چینی وزارت خا رجہ

چینی صدر کا دونگ تنگ جھیل کے بند میں شگاف پڑنے کے بعد ہر ممکن امدادی سرگرمیوں پر زور

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صوبہ حونان کی دونگ تنگ جھیل کے بند میں شگاف پڑنے سے علاقے میں سیلاب آ گیا ، تاہم تمام مقامی متاثرہ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ہفتہ کے روز اس خطرناک صورتحال کے تناظر میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، جو بیرون ملک دورے پر تھے، نے اسے نمایاں اہمیت دی اور اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خطرے سے دوچار علاقوں میں لوگوں کو فوری طور پر منتقل کیا جائے اور مناسب طریقے سے آباد کیا جائے، ہنگامی امدادی کاموں کو انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں بارش اور سیلاب کے موسم کے پیش نظر ، کچھ مقامات پر شدید بارشوں کا سامنا ہے ، اور سیلاب پر قابو پانے کی صورتحال سنگین ہے۔

متعلقہ مقامی محکموں کو سیلاب کی روک تھام، آفات سے بچاؤ اور سیلاب سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے امدادی کاموں کو انجام دینے کے لئے فوری طور پر فورسز کو منظم کرنا چاہئے۔تاحال، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں