عمر ایوب

عمر ایوب کو گرفتاری سے سپیکر ایازصادق نے بچایا، انکشاف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے میانوالی میں ان کے گھر پولیس کے چھاپے کے دوران سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی مداخلت سے گرفتاری سے بچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق عمر ایوب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وجہ سے گرفتاری سے بچے ۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے عمر ایوب کے گھر چھاپا مارا تو عمر ایوب نے فوری طور پر اسپیکر ایاز صادق کو آگاہ کیا۔

عمر ایوب کی اطلاع کے بعد ایاز صادق نے پولیس کوانہیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی۔اسپیکر نے پولیس کو ہدایت کی کہ کسی رکن قومی اسمبلی کو اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جائے۔ایاز صادق کی مداخلت کے بعد میانوالی پولیس عمر ایوب کے گھر سے روانہ ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں