اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بڑے نقصان سے ملک کو بچایا ، سیکورٹی فورسز نے ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ، دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، سردار ایاز صادق نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، دہشت گرد عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلال نہیں کرسکتیں۔