محسن نقوی

محسن نقوی کی بنوں حملہ کی مذمت ، شہدا کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے بنوں چھانی پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 8 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کے بہادر جوانوں نے جان دے کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملایا اور 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ہم سب شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھنانی سازش کر رہا ہے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد و اتفاق کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے، زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں