وزیر اعظم

وزیر اعظم کی وفاقی وزارتوں کو استعداد کار اور سرمایہ کاری کے بڑھانے پر پیشرفت کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزارتوں کو استعداد کار اور سرمایہ کاری کے بڑھانے پر پیشرفت کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جس کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے، ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے اور حکومتی اداروں کی استعداد کار میں بہتری کے حوالے سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس بتایاگیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے اور سرمایہ کاری میں بہتری کے حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے کنسلٹنسی فرم کئیارنی (Kearney) کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں ۔

بتایاگیاکہ کئیارنی ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ فرم ہے جس کے آپریشنز دنیا بھر خصوصاً مشرق وسطیٰ میں ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کی سرمایہ کاری اور حکومتی استعداد کار میں بہتری کے ایسے منصوبے جن کے حوالے سے جلد نتائج برآمد ہونے کے امکانات ہیں کے لئے فی الفور مؤثر اقدامات اٹھانے جائیں ۔وزیراعظم کی وفاقی وزارتوں کی استعداد کار اور سرمایہ کاری کے بڑھانے پر پیشرفت کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جس کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے۔کئیارنی کی جانب سے وزیراعظم کو حکومت پاکستان کے ساتھ جاری اپنے مشاورتی عمل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی ۔بتایاگیاکہ کئیارنی اب تک وفاقی حکومت کے 15 اداروں کے ساتھ مشاورت کر چکی ہے ،اس مشاورتی عمل میں 97 ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

بتایاگیاکہ کئیارنی حکومت پاکستان کے ساتھ مشاورت میں پائیدار ترقی کیلئے منصوبہ بندی کا لائحہ عمل تیار کرے گی ۔بتایاگیاکہ کئیارنی سرکاری اداروں کا ریگولیٹری فریم ورک بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے حکومت پاکستان کو معاونت فراہم کرے گی ۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل ، اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں