زرتاج گل

بانی پی ٹی آئی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، تاریخ کا بدترین جبر کیا جا رہا ہے،زرتاج گل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے ۔تاریخ کا بدترین جبر کیا جا رہا ہے۔

حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انصاف کے اصول کے لیے جدوجہد تیز شروع کر دی ہے۔وہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔زرتاج گل نے کہا کہ آج ہم نے پارلیمنٹ کے اندر بھوک 48 کیمپ لگایا ہے یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔جھکنے اور بکنے والے نہیں ہیں بلکہ انصاف کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنا ہے تو پھر اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے کردار ختم کرنا ہوگا۔زرتاج گل نے کہا کہ آج پاکستان میں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کا جو فیصلہ آیا ہے اس کے بعد حکمران شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں