بھارت

دو طرفہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں ہوئی،بھارتی میڈیا کا دعوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے بھارت کو دوطرفہ سیریز کھیلنے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔بھارتیمیڈیانے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

بھارتی میڈیانے اپنی رپورٹس میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا ہدف آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے اور بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجے گا یا نہیں جبکہ دوسرا ہدف چیمپئنز ٹرافی کیلئے بجٹ کی منظوری تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم میٹنگ میں اپنے دو بنیادی ایجنڈوں کیساتھ آئے ہیں، اس لیے دوطرفہ سیریز کے منصوبے سے متعلق غور کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں