بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹریننگ کیمپ اگست کے دوسرے ہفتے میں لگائے جانے کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت آئندہ ہفتے ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق طویل دورانیے کی کرکٹ کے لیے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اس وقت پاکستان شاہینز کے ساتھ اپنے آبائی ملک آسٹریلیا میں موجود ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ جیسن گلیسپی کی پاکستان واپسی کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کو فائنل کیا جائے گا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں