ریاض(نمائندہ خصوصی)مکہ مکرمہ کی ام القری یونیورسٹی اور وادی مکہ کمپنی نے العابدیہ کے علاقے میں انٹرنیشنل سکول قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی معیار کا اسکول 25 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا جائے گا۔ فریقین نے سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کردیئے جس کے مطابق اسلامی اور عرب ثقافت کو مدنظررکھتے ہوئے معیاری تعلیم کا اہتمام کیا جائے گا۔مجوزہ سکول کا منصوبہ دو مراحل پر مشتمل ہوگا جس کا پہلا مرحلہ سال ہجری 1446 میں شروع کیا جائے گا جس میں 5 ہزار مربع میٹر پر بچوں کے لیے کنڈر گارڈن قائم کرنے کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔
دوسرے مرحلے کا آغاز 1447 ہجری میں کیا جائے گا جس میں سیکنڈری سکول کے لیے 5 ہزار مربع میٹر رقبے پر عمارت کی تیاری کا آغاز کیا جائے گا ۔ سکول میں 12 سو طلبا و طالبات کی گنجائش ہوگی۔