نیتن یاہو

نیتن یاہو کی اپنی اہلیہ کی معیت میں ڈونلڈ ٹرمپ سے والہانہ انداز کی اہم ملاقات

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی )امریکی ریپبلکنز کے صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کا اپنے فارم ہائوس پر والہانہ استقبال کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان امریکی سیاست کے اس اہم موڑ پر یہ اہم ملاقات فلوریڈا میں ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی ملاقات کے موقع پر اپنی اہلیہ کو خصوصی طور پر ساتھ لائے تھے۔ ٹرمپ نے ان کی اہلیہ سارا کے دونوں گالوں پر بوسہ دیا اور نیتن یاہو کے ساتھ مضبوط مصافحہ کرتے ہوئے ‘وکٹری’ کا نشانہ بناتے ہوئے تصویر بنائی۔ ملاقات کے بعد اس تصویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں