قومی اسمبلی

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل شام 5 بجے طلب کر لیا

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 30 جولائی بروز منگل شام 5 بجے طلب کر لیا ۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے ۔

واضح رہے کہ پارلیمانی کلنڈر کے مطابق 5 اگست کو طلب کیا جانا تھا لیکن کچھ حساس اور اہم آئینی امور کے پیش نظر اسے ایک ہفتہ قبل ہی طلب کیا گیا ہے ۔ یہ اجلاس ملک میں جاری سیاسی تناو کے حوالے سے فیصلہ کن اقدامات کا حصہ ہے جس میں پارلیمنٹ ان تجاویز کی منظور دے گی جو قومی سظح پر حالات پر معمول پر لے آئیں گے ۔ آئینی ماہرین نے اس حوالے سے مسو دات مرتب کر لیے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں