ظہیر الحسن شاہ

چیف جسٹس پاکستان کو دھمکیا ں ، نائب امیر ٹی ایل پی ظہیر الحسن شاہ گرفتار

اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان کو دھمکی دینے کے معاملے پر پولیس نے نائب امیر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ظہیر الحسن شاہ کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا ہے، ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ پیر کو چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کو جان سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی رہنما ظہیر الحسن شاہ کے خلاف لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباﺅ ڈالنے، اعلی عدلیہ کو دھمکی،کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پریس کلب کے باہر احتجاج سے پیر ظہیر الحسن نے اعلی عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی، ٹی ایل پی کے نائب امیرسمیت 1500 کارکن پر مقدمہ اسٹیشن ہاﺅس افسر(ایس ایچ او )حماد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں