حنا دلپزیر

قوی خان اور قاضی واجد استاد‘ ان سے بہت کچھ سیکھا ہے‘ حنا دلپزیر

کراچی (نمائندہ خصوصی) معروف اداکارہ حنا دلپزیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے لیجنڈ اداکار قوی خان اور قاضی واجد سے بہت کچھ سیکھا ہے۔حنا دلپزیر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے قوی خان اور قاضی واجد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی میں قاضی واجد کو سب سے زیادہ یاد کرتی ہوں کیونکہ وہ بہت اچھے انسان تھے اور ان کی سوچ بہت مثبت تھی اور وہ انڈسٹری میں کام کرنے کے حوالے سے میری بہت رہنمائی کرتے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ قاضی واجد کے بعد میں نے محمد قوی خان صاحب سے بہت کچھ سیکھا ۔انہوں نے کہا کہ قوی خان اور قاضی واجد دونوں بہت بہترین لوگ تھے اور ان دونوں کی تصویریں میرے دل میں نقش ہیں۔حنا دلپزیر نے کہا کہ یہ دونوں ہمیشہ میرے استاد اور رہنماﺅں کے طور پر میری یادوں میں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں