بنگلادیش کرکٹ بورڈ

دورہ پاکستان، بنگلادیش نے ٹیم سیکیورٹی کیلئے رابطہ کرلیا

ڈھاکہ(نمائندہ خصوصی)بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کے اعلی حکام نے ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے پاکستان سے رابطہ کرلیا۔بنگال ٹائیگرز کی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی 17اگست سے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، یہ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہیں،سیریز کا پہلا میچ 21سے 25اگست تک راولپنڈی جبکہ دوسرا میچ 30اگست سے 3ستمبر تک کراچی میں ہوگا۔

بنگلادیش کرکٹ آپریشن کے چیئرمین جلال یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فراہم کرنا پاکستان کا کام ہے تاہم محض اس حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ دوران آپ نے دیکھا ہوگا بنگلادیشی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی پر دورے کی تصدیق کی گئی،جلال یونس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں