فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے 25 لوگ لاپتا ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں’فواد چوہدری

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 25 لوگ لاپتا ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں۔انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نااہلی یہ ہے کہ 7 ماہ بعد بھی علیحدہ علیحدہ احتجاج کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک اپوزیشن جماعتیں اکٹھی نہیں ہوتیں حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، یہ بات طے ہوگئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہونی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسا کما رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس سے پیسہ کما رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو اکھٹا ہونا پڑے گا، 7 ماہ سے علیحدہ علیحدہ احتجاج اپوزیشن کی نا اہلی ہے، سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کیس سننا چاہیئے، تمام کیس بلکل بوگس اور بھونڈے ہیں، عالیہ حمزہ کوجھوٹے کیسز میں شامل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا چیف جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری کے خلاف حامد خان گروپ نے درخواست دی، سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں