آصف مرچنٹ

آصف مرچنٹ سے متعلق پاکستان سے کوئی بات نہیں ہوئی،امریکہ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی )امریکہ نے بنگلہ دیش میں نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں نئی عبوری حکومت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی توقع رکھتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم حالیہ تشدد کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر یونس کے مطالبے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم عبوری حکومت اور ڈاکٹر یونس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں جب کہ وہ بنگلہ دیش کے عوام کے لیے ایک جمہوری مستقبل کا خاکہ تشکیل دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اعلی ترین امریکی سفارت کار ہیلن لا فاو نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور وہ عبوری حکومت سے رابطے میں ہیں۔یونس نے اس کے کئی روز بعد حلف اٹھایا جب سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ طلبا کی قیادت کے تحت ہونے والی ایک بغاوت کے بعد ملک سے فرار ہو گئیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے امریکی سیاست دانوں اور سرکاری اہلکاروں کے قتل کی ایک ایرانی سازش میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام کے بارے میں اسلام آباد کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں