اسلام آباد ہائیکورٹ

فائر وال کی تنصیب و انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور، کل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ کی سست روی اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے اپیل پر سماعت کل منگل کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخواستگزار ایمان مزاری نے بتایا کہ درخواست پر رجسڑار آفس نے اعتراض عائد کررکھا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ تین اعتراضات کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے، چوتھا اعتراض درخواست میں نامناسب زبان کے استعمال کا ہے۔ اس پر وکیل نے بتایا کہ ہم نے صرف ٹویٹ ساتھ لگایا ہے، اس میں نامناسب زبان استعمال نہیں کی گئی، ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ کل ہی aسماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئےکل منگل کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی عدالت نے رجسڑار آفس کے اعتراضات دور کردیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں