وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (نمائدنہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس سانحہ کے موقع پر مکمل یکجہتی سے اپنے بنگلہ دیشی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بنگلہ دیشی سیلاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ جانی ومالی نقصان پر مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ بنگلہ دیشی عوام اس مشکل وقت سے کامیابی سے نکل آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں