ریشم

بد قسمتی سے پاکستانی معاشرے میں عورتوں کو برابری کے حقوق حاصل نہیں ‘ ریشم

لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کائنات میں تمام رنگ عورت کے وجود سے ہیں ، ہر کامیاب مرد کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے مگر بد قسمتی سے پاکستانی معاشرے میں عورتوں کو برابری کے حقوق حاصل نہیں ، آج بھی عورتیں ہر طرح کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کر کے عورتوں کو وہ مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہیں ۔

ہمارے مذہب اسلام میں خواتین کو جو اعلیٰ مقام عطاء کیا گیا ہے وہ دنیا کے کسی مذہب نے نہیں دیا جس پر تمام مسلمانوں کو فخر کرنا چاہیے ۔ آج بھی خاندانوںمیں خواتین کو وراثت میں حصہ نہیں دیا جاتا ، شادی کے لئے اس کی مرضی نہیں پوچھی جاتی ، کیا ہمیں نہیں معلوم وراثت میں حصہ اور شادی میں خاتون سے اس کی مرضی پوچھنے کا اسلام نے حق دیا ہے ،کیا آج خواتین کو اپنے حق کے لئے بات کرنے پر مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں