مسرت جمشید چیمہ

حکومت کنٹینرز کے ذریعے عوام کے شعور کے آگے بندھ نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کنٹینرز کے ذریعے عوام کے شعور کے آگے بندھ نہیں باندھ سکتی ،ان شا اللہ 8ستمبر کو بھرپور جلسہ ہوگا اورہم پر امن رہ کر اپنا آئینی و قانون حق استعمال کریں گے ، حکومت اور انتظامیہ ایسے اقدامات اٹھاتی ہے جس سے پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد ہوئے بغیر ہی جلسہ پلس ہو جاتا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون پر عمل کرنے والی جماعت ہے ، پی ٹی آئی نے ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد والے جلسے کئے ہیں لیکن کبھی ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا ،ہمارا مطالبہ ہے حکومت اور انتظامیہ ہمیں سخت شرائط سے آگاہ کرنے کی بجائے خود انتشار سے باز رہے ۔

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کو تو جلسے کے لئے تشہیر کی بھی ضرورت نہیں ہوتی، حکومت کے منفی ہتھکنڈے ہی تشہیر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوری آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ،پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور جو لوگ پی ٹی آئی میںتقسیم کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ نا مراد ہی رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم اور جبر کی رات اب ختم ہونے والی ہے اور وہ دن دور نہیں جب عوام کو حقیقی آزادی نصیب ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں