شعیب ملک

ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل سلیکٹر بننے کی پیشکش ہوئی تھی، شعیب ملک

لاہور (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ میں اسٹالینز کے مینٹور شعیب ملک نے کہا ہے کہ مجھے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل سلیکٹر بننے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے اسے ٹھکرا دیا۔قذافی اسٹیڈیم میں چیمپیئنز کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ اس ایونٹ میں صرف 25 یا 26 سال کے پلیئر نہیں بلکہ انڈر 19 کھلاڑی بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ دے چکا ہوں لیکن ٹی20 فارمیٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنا نہیں چاہتا اور اپنی صلاحیتیں نئے کرکٹرز میں منتقل کرنا چاہتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے سلیکٹر بننے کی آفر تھی جسے ٹھکرا دیا تھا۔شعیب ملک نے بتایاکہ عمر اکمل نے ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے سے معذرت کی ہے تاہم احمد شہزاد کا نام چیمپیئنز کپ میں شامل ہے۔اس سے قبل شعیب ملک نے اسٹالینز ٹیم کے لوگو کی رونمائی کردی اور اسٹالینز کے ساتھ اپنے تعلق کا تذکرہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں