مریم نواز

سپیکر پنجاب اسمبلی کی مریم نواز کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجرا پر مبارکباد

لاہور ( نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجرا پر مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ملک محمد احمد خان نے قائد محمد نواز شریف، وزیر اعلی مریم نواز کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجرا پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دورن سیاسی صورتحال اور صوبائی اسمبلی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بجلی بل پر 46ارب روپے کے ریلیف دینے کو تاریخ ساز اقدام قرار دیا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے عوام دوست پروگرام کی منظوری دے کر تاریخ ساز اقدام کیا، عوام کا پیسہ ماضی کی روایات کے برعکس اب عوام کو ریلیف پر ہی خرچ ہو رہا ہے۔سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ بجلی بلوں میں فی یونٹ 14روپے کا ریلیف عوام کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں