اعظم نذیر تارڑ

چیف جسٹس نے واضح کہا وہ توسیع نہیں چاہتے، بار بار بات کرنا غیر ضروری ہے،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی توسیع نہیں لینا چاہتے اور بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے مجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح کہا تھا وہ توسیع کے خواہشمند نہیں اور توسیع نہیں لینا چاہتے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں، میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کرلیں، چیف جسٹس ایک باعزت شخص ہیں، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں