اختر مینگل

اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل(بی این پی-مینگل) سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کےلیے کچھ نہیں کرسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دینا کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کوئی ہے، نہ کوئی ہماری بات سنتا ہے، پاکستان میں سیاست سے بہترہے پکوڑے کی دکان لگالوں، ملک میں صرف نام کی حکومت رہ گئی ہے۔ اخترمینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر اسمبلی کااجلاس بلانا چاہیے تھا۔ سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں