احسن اقبال

مستحکم معیشت کیلئے پالیسیز کا تسلسل لازمی ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مستحکم معیشت کیلئے پالیسیز کا تسلسل لازمی ہے ،2017 تک ملک میں کوئی بحران نہ تھا، ایک ناتجربہ کار حکومت ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لائی۔منگل کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال نے کہا کہ آج مہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بھی بہتری آئی، توانائی بحران پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مربوط منصوبہ بندی ضروری ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تھرکول منصوبے سے سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، جدید معیشت کا قیام عمل میں لانے کیلئے ماحول دوست توانائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستحکم معیشت کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، ملک میں معاشی استحکام حکومت کی ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں