ڈونلڈ ٹرمپ

میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے دور کی خارجہ پالیسی نے تنازعات پھیلنے سے روکے، میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی، سب واقف ہیں، میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا۔ان کاکہنا تھا کہ میرے دور میں ایران کے پاس حماس اور حزب اللہ کیلیے رقم نہیں تھی، ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی، دہشتگردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات 5نومبر کو ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں