ایڈنبرا(نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو ہراتے ہوئے ٹی 20میں ہدف کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایڈنبرا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلین ٹیم نے ابتدائی 6اوورز میں 113رنز بنا ڈالے۔ آسٹریلیا نے 150سے زائد رنز کا ہدف 10سے کم اوور میں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔
اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پر 154رنز بنائے، آسٹریلیا نے یہ ہدف 9.4 اوورز میں حاصل کرلیا،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25گیندوں پر 80رنز بنائے، انکی اننگز میں میں 5چھکے اور 12چوکے شامل تھے، مچل مارش نے 12گیندوں پر 3چھکے اور 5چوکوں سے 39رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7وکٹوں سے شکست دی۔