جاوید لطیف

قانون بننے سے اسلام آباد کے ریڈ زون کا تحفظ ممکن ہوگا، جاوید لطیف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ قانون بننے سے اسلام آباد کے ریڈ زون کا تحفظ ہو سکے گا۔ پہلے لوگ احتجاج کرتے تھے لیکن اسلام آباد کے ریڈ زون نہیں جاتے تھے، پی ٹی آئی کے دھرنے کے بعد ریڈ زون میں جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جوبھی حکومتیں بنتی ہیں یا لائی جاتی ہے، حکومتوں کا کام یہ نہیں کہ آئے روزریڈ زون کی حفاظت کریں، قانون بننے سے ریڈ زون کا تحفظ ہوسکے گا۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کیلئے قانون سازی ہو جائے تو قانون سب کےلیے برابرہوگا، میری اپیل ہے کہ اسلام آباد کوکم ازکم احتجاج،دھرنوں کےلیے معاف کردیں۔

لیگی رہنماءنے کہا کہ موجودہ حکومت کواب بھی تحریک انصاف سے خوف ہے، ان کے پاپولر ہونے سے نہیں ان کی نیت سے خوف ہے، پاکستان میں بغاوت کرنے والوں کو تاحال سزا نہیں ہوسکی۔ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری سے سہولت کاری ختم نہیں ہوئی، ادارے نے ان کی سہولت کاری پکڑی، فیض حمید کوصرف نجی سوسائٹی کے معاملات میں نہیں پکڑا گیا، باقی ابھی حاضرسروس اورریٹائرڈ لوگ سہولت کاری کرنےوالے موجود ہےں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنوں چھاﺅنی میں حملہ کرنےوالےک کو دہشت گرد اورمیانوالی میں حملہ کرنےوالے کو بےگناہ کیسے قراردیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں