ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی وڈ کے دبنگ خان اپنی عمر میں 58 کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں اور ان کا شمار انڈسٹری کے امیر ترین کنواروں میں ہوتا ہے۔سلمان خان زندگی کی 58 بہاریں دیکھنے کے باوجود تاحال اپنا گھر تو نہیں بسا سکے لیکن پیشہ ورانہ زندگی میں کئی کامیابیاں سمیٹ کر اربوں روپے کے مالک بن چکے ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا پر سلمان خان کے اثاثوں سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق وہ بالی وڈ کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔2024 میں سلمان خان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 347 ملین ڈالر یعنی (2900 کروڑ بھارتی روپوں) سے زیادہ ہے۔
سلمان خان 2017 اور 2018 میں فوربز کی جاری فہرست میں سب سے امیر ترین بالی وڈ اداکار کے طور پر شامل رہ چکے ہیں جب کہ 2019 کی فہرست میں سلمان خان تیسرے نمبر پر موجود رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ایک فلم کا معاوضہ 100 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔دوسری جانب دبنگ خان کے 2900 کروڑ بھارتی روپوں کے اثاثوں کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ان کی بنائی گئی فلمیں، پروڈکشن ہاؤس، کپڑوں کا برانڈ ، برانڈ ز کی تشہیر ، فلموں اور دیگر شعبوں میں کی گئی سرمایہ کاری ہے۔