مہنگائی

مہنگائی میں معمولی کمی، مجموعی شرح 14.7فیصد ریکارڈ

لاہور( نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی آگئی،مہنگائی کی شرح میں 0.15فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 14.7فیصد پر آگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا ء مہنگی جبکہ 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں27 روپے 66 پیسے اضافہ ہوا۔

اسی طرح ایک ہفتے میں انڈے ایک روپے 65 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، آلو، چاول، کیلے، بیف، نمک اور گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیا ء میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 3 پیسے کی کمی آئی، گزشتہ ہفتے کے دوران چکن 6 روپے 73 پیسے فی کلو سستا ہوا، گندم کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 32 پیسے سستا ہواجبکہ رواں ہفتے کے دوران مٹن، چائے کی پتی سمیت 19 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں