لاہور ہائیکورٹ

تحریک انصاف کی جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور( نمائندہ خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب سمیت دیگر کی درخواستوں پر 9 ستمبر کو سماعت کریں گے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب میں جلسے جلوس کرنا بنیادی حق ہے، پنجاب میں انتظامیہ جلسے کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔استدعا ہے انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے جلسے کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں