پیٹرول

ملک میں پیٹرول 12 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے لیٹر تک کمی ہونے کا تخمینہ ہے۔حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اضافہ بھی حتمی قیمت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں