برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم کی جوبائیڈن سے ملاقات کیلئے وائٹ ہائوس آمد

لندن(نمائندہ خصوصی )برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے پہلے دونوں رہنماوں نے مصافحہ کیا تاہم صحافیوں کے زیادہ تر سوالوں کے جواب نہیں دئیے۔ صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پیوٹن کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ امریکا سے خصوصی تعلق مضبوط کیا جائے گا۔کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یوکرین جنگ سے متعلق آئندہ چند ہفتے اور مہینے اہم ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں