سونا

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر فی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 300ریکارڈ سطح پرجاپہنچا

کراچی (نمائندہ خصوصی)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 66 ہزار 300 روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی۔

اسی طرح دس گرام سونا 343 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے پر جاپہنچا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2,577 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں