عظمی بخاری

فتنہ جماعت کو آئینی ترمیم تنگ کر رہی ہے جس کا کام ہی فتنہ پھیلانا ہے، عظمیٰ بخاری

مکوآنہ (نمائندہ خصوصی )فیصل آباد۔ میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید میلادالنبی انتظامات کے حوالے سے ڈیوٹی لگائی ہے پنجاب حکومت عید میلادالنبی سرکاری سطح پر منا رہی ہے۔میلاد جلوسوں کے شرکاء کو مٹھائی/حلوہ پیش کی جائے گی۔

میلاد جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔پنجاب بھر میں 1581 محافل میلاد اور 2467 جلوس نکالے جائیں گے صوبے بھر میں 55 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔سی ٹی ڈی بھی عید میلاد جلوسوں کو چیک کرے گی حساس شہروں میں سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ ہو گی۔ محرم الحرام پر بھی اچھے سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھیفیصل آباد۔میں اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق کل جلوسوں کے اختتام تک یہاں موجود رہیں گے۔عید میلادالنبی کے موقع پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔فیصل آباد۔ اقبال اسٹیڈیم میں صحافیوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتی ہوںآئینی ترمیم ان لاکھوں لوگوں کے لئے ہے جن کے نام کے ساتھ نیازی نہیں لگتا آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے۔

لوگ کئی کئی سال تک انصاف کے لئے جوتے چٹخاتے پھرتے ہیں۔بعض لوگوں کو اللہ نے ہدایت ہی نہیں دی ۔ فتنہ جماعت کو آئینی ترمیم تنگ کر رہی ہے جس کا کام ہی فتنہ پھیلانا ہے مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر حمایت واضح نہیں ۔ کے پی کے میں مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ چرایا گیا وزیراعلیٰ مریم نواز بہت جلد فیصل آباد کا دورہ کریں گی ۔پاکستان میں کبھی بھی آئینی ترمیم آسانی سے نہیں ہوئی ۔ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے ۔ شہر میں تمام ترقیاتی کام نون لیگ کے دور میں ہی ہوئے ۔بانی پی ٹی آئی نے کسی سے مذاکرات نہیں کرنے ۔ دوسرے الفاظ میں وہ این آر او مانگ رہے ہیں ۔ انہیں نو مئی سمیت تمام کیسز میں این آر او نہیں ملے گا ۔سائفر کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ے زرداری صاحب بھی مولانا فضل الرحمان سے مل چکے ہیں ۔ دو چار معاملات پر مولانا کے تحفظات ہیں ۔ہم مشاورت سے آئینی ترمیم لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں