بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے بہترین انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے’ بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بہترین انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہمارا پارٹی کا اسٹرکچر موجود ہے، امید ہے 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن ہماری راہ میں مزید رکاوٹیں نہیں ڈالے گا، لاہور کا جلسہ اپنے وقت پر ہوگا۔بیرسٹرگوہر نے کہا سپریم کورٹ بھی اب چیزیں واضح کر چکی ہے، الیکشن کمیشن کے لئے یہ مناسب نہیں وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائے تھے وہ ابھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کیے جائیں، پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں