لیاقت بلوچ

ن لیگ، پی پی پی آئینی ترامیم پر عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں، لیاقت بلوچ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی ترامیم پر عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ انتخابات 2024ء پہلے ہی متنازع ہیں، مخصوص نشستوں کے فیصلے بھی متنازع ہیں، اس کے نتائج ملک کے لیے اچھے نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی کو جلسہ کرنے کا سیاسی، جمہوری و آئینی حق ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 7 اکتوبر کو ملک بھر میں فلسطین و غزہ مارچ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں