خواجہ آصف

مولانا فضل الرحمان نیت پر شک نہ کریں، قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نیت پر شک نہ کریں، ہم ان کو قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی سیاسی پوزیشن کا دفاع کرنا ہے، سیاست کا حسن ہے کہ امید کا دامن نہیں چھوڑاجاتا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط آئین اور قانون کے مطابق ہے، اگر اْس میں قانون کی غلط تشریح کی گئی ہے تو وقت اْس کا فیصلہ کرے گا۔وزیر دفاع خواجہ ا?صف کا کہنا تھا کہ قانون کی تشریح کرنا ہمارا حق ہے۔

یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا جو مسودہ انہیں ملا اس میں بدنیتی نظر آئی، وہ مخالفین کی گردن زنی کیلئے عدالتی ڈھانچہ تشکیل دینا چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اصل بات یہ ہے کہ اس موقع پر ایسا کرتب دکھانے کے پیچھے نیت کیا تھی ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں