اسرائیلی رامات

اسرائیلی رامات ڈیوڈ بیس اور ہوائی اڈے پر درجنوں میزائلوں سے حملہ

بیروت (نمائندہ خصوصی )لبنانی حزب اللہ نے حیفا کے جنوب مشرق میں واقع رامات ڈیوڈ بیس پر فادی ون اور فادی ٹو میزائلوں سے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان پر بار بار اسرائیلی حملوں کا جواب ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ہفتہ کی رات سے اتوار تک حزب اللہ نے بالائی الجلیل اور حیفا کے جنوب کی طرف 100 سے زیادہ میزائل داغے۔حیفا کے جنوب میں یوکونام میں سائرن بج رہے تھے اور میزائلوں کا بنیادی ہدف رامات ڈیوڈ بیس تھا۔

حزب اللہ کے میزائلوں نے عفولہ شہر اور مرج بن عامر میں رامات ڈیوڈ بیس کو نشانہ بنایا۔دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے لبنانی سرزمین سے لگ بھگ 10 راکٹ لانچوں کی نگرانی کی اور لبنان کی سرزمین سے داغے گئے زیادہ تر راکٹوں کو روک دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں