بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کی ضلع ژوب میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع ژوب میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یقین ہے، حملے میں ملوث مجرموں کو قانون کی کٹہڑے میں لایا جائے گا۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں اے ایس آئی سمیت انسداد دہشتگردی فورس (اے ٹی ایف) کے 3 اہلکار وں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ یقین ہے، حملے میں ملوث مجرموں کو قانون کی کٹہڑے میں لایا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلوچستان میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اور فورسز کے جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں