بیرسٹر سیف

مریم نوازکی پوری توجہ پی ٹی آئی جلسوں پر مرکوز ہے،بیرسٹر سیف

پشاور (نمائندہ خصوصی ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نوازکی پوری توجہ پنجاب میں پی ٹی آئی جلسوں پر مرکوز ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام کا سمندر اگلے ہفتے میانوالی کا رخ کرے گا، جعلی حکومت تاخیری حربے ضرور استعمال کرے گی مگر جلسے کو ناکام نہیں بنا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پوری توجہ پنجاب میں پی ٹی آئی جلسوں پر مرکوز ہے، روزانہ پنجاب پولیس کے اجلاس بلا کر حکمت عملی بناتی ہیں، مریم نواز پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے شدید خوف کا شکار ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت میانوالی جلسے کی ناکامی کی کوشش کرے گی، جتنا بھی زور لگا لیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے، جنون کا راستہ روکنا جعلی حکومت کی بس کی بات نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں