تل ابیب (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے سیکورٹی کابینہ کو باور کرایا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کا مقصد حزب اللہ کو حماس سے الگ کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے گذشتہ روز کہا کہ ان کی فوج حزب اللہ کے خلاف آپریشن کے ذریعے شمالی اسرائیل میں سیکورٹی کا توازن تبدیل کر رہی ہے۔
نیتن یاہو کے مطابق پیر کو آپریشن کے پہلے روز حزب اللہ کے 1600 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے لبنانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ان علاقوں سے دور رہیں جہاں حزب اللہ کے ہتھیار موجود ہیں۔ انھوں نے کہا حزب اللہ کے ہتھیاروں کے خاتمے کے ساتھ ہی مقامی آبادی کی واپسی ہو جائے گی۔