نیویارک (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیو یارک میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت پر بنگلہ دیش کی اقوام متحدہ میں رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر محمد یونس نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا۔ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے مثبت گفتگو ہوئی۔